افتتاحی تقریب میں فیشن کے جلوے اور موسیقی کا تڑکا بھی شامل ہے
محسن سپیڈ کی چین سےقذافی سٹیڈیم میں لینڈنگ افتتاحی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی
وزیر اعظم شہباز شریف آج شام رنگارنگ تقریب میں نوتزئین شدہ سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے
لاہور ( محمد بابرسے ) چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی الصبح چین سے وطن واپسی پر قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔ چئیرمین پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کیلئے شاندار انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوۓ کہا ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیئے۔آج پاکستان کیلئےفخر کا مقام ہے.
ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام مکمل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا دنیائے کرکٹ کا خوبصورت ترین و عالمی معیار کا قذافی سٹیڈیم ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے۔ قوم سے کیا وعدہ پورا ہونے پر اللہ تعالٰی کا شکر گزار ہوں۔ شائقین کرکٹ اور کھلاڑی سٹیڈیم میں فراہم کردہ جدید سہولتوں سے محظوظ ہوں گے۔ورکرز، ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے نئے تعمیر کردہ قذافی سٹیڈیم کا آج باقاعدہ افتتاح ہو گا۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے تقریب میں عوام کا داخلہ مفت ہو گا۔ قذافی سٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف سنگر آواز کا جادو جگائیںگے جن میں علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ شامل ہیں. افتتاحی تقریب میں آتش بازی ، لائٹ شو اور ڈھول کا شاندار مظاہرہ بھی کیاجائیگا-

