وزیر اعظم سےپریمیئراسمتھ کی ملاقات،البرٹنز کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

البرٹا(نامہ نگار)البرٹا کی پریمیئر ڈینیئل اسمتھ نے کینیڈا کے نئے وزیر اعظم مارک کارنی سےملاقات کے بعد کہا کہ تیل اور گیس کے اخراج کی حد کو ختم کرنا البرٹا کے وفاقی حکومت سے اہم مطالبات میں سے ایک ہے۔

اسمتھ نے اسے ایک “انتہائی بے تکلف بحث” قرار دیا جس میں اس نےبتایا کہ “البرٹنس اب اس طرح برداشت نہیں کریں گے جس طرح پچھلے 10 سالوں میں وفاقی لبرلز نے ہمارے ساتھ کیا ہے۔”

البرٹا کی توانائی اہم مطالبات میں شامل ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگلے وزیر اعظم “قطع نظر اس کے کہ کوئی بھی ہو”، کو چاہیے کہ وہ اپنی مدت کے پہلے چھ ماہ کے اندر ان مطالبات کو حل کریں تاکہ “ایک بے مثال قومی اتحاد کے بحران سے بچا جاسکے۔

مطالبات میں سے ایک وفاقی حکومت سے تیل اور گیس کی پیداوار سے اخراج کی حد کو ختم کرنا ہے – وفاقی وزیر ماحولیات کے مطابق، کارنی کی حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ وہ اس پر کام کرینگے ۔

لبرلز نے بار بار کہا ہے کہ وہ پیداوار کو محدود نہیں کر رہے ہیں، صرف اس سے نکلنے والے اخراج کمپنیوں کو ایندھن کو زیادہ صاف ستھرا بنانے کیلئے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری پر مجبورکرنے کی کوشش کرینگے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں