لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف سے جاتی اُمرا میں ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ملاقات کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، طلب اور رسد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور خطے کی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت اور عوام پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55، 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس پر عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا اور قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

