راولپنڈی میں 30 ارب سے سگنل فری کوریڈور بنانے، ہراسگی کیخلاف نیا قانون لانے کا اعلان
80 گرین بسیں پنڈی کے عوام کیلئے ہمارا حقیر تحفہ ہیں،راولپنڈی میٹرو شہباز شریف نے بنائی
مری میں جتنے کام ہوئے مسلم لیگ (ن)کےصدر نواز شریف نے کیے
مسلم لیگ (ن)کے سوا کبھی کسی نے پاکستان اور پنجاب میں ایک اینٹ نہیں لگائی
پہلا کینسر ہسپتال جنوری میں علاج شروع کریگا،کوابلیشن مشین سے 20 کینسر کےمریض شفایاب ہو چکے
سرگودھا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی فعال ہو گیا: راولپنڈی میں الیکٹروبس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں الیکٹرو بس فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بڑے اعلانات کیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں 30 ارب سے سگنل فری کوریڈور بنانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رجانہ سے بھکر تک تھل ایکسپریس وے بنانے، لاہور کینسر ہسپتال کی تکمیل کے بعد اگلا کینسر ہسپتال راولپنڈی اور پھر ڈی جی خان میں بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جلد از جلد بس اسٹیشن بنانے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 100 ارب سے دیہات میں نیا ڈرینیج اور سیوریج سسٹم لانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہراسگی کے خلاف نیا قانون لانے کابھی اعلان کیا۔ راولپنڈی میں الیکٹرو بس فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ہر آنے والا دن پچھلے دن سے بہتر ہوگا۔80 گرین بسیں پنڈی کے عوام کے لیے ہمارا حقیر تحفہ ہیں۔بہت سالوں بعد آج پنڈی کی وہی خوبصورتی اور صفائی نظر آئی۔
راولپنڈی آج چمک دمک سے بھرپور ہے،ہریالی کے ساتھ اور تیزی سے ہوتے ترقیاتی کاموں کے ساتھ۔راولپنڈی کی عوام کی گرین بسیں آج انکے کے سامنے کھڑی ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف فلائی اوور اڈیالہ روڈ تکمیل کے آکری مراحل میں ہے،عوام کو گھنٹوں کی مسافت سے نجات ملے گی۔اسلام آباد ایکسپریس وے سے پشاور روڈ تک 25 کلومیٹر طویل،9 انڈر پاس اور 3 فلائی اوور پر مشتمل سگنل فری کوریڈور بنا رہے ہیں۔سگنل فری کوریڈور کا کام 30 ارب روپے سے شروع ہوا ہے اور اگلے سال مکمل ہو جائے گا۔

سگنل فری کوریڈور سے روزانہ دو لاکھ افراد براہِ راست فائدہ اٹھائیں گے۔ڈیڑھ سال میں جتنے کام سڑکوں اور ہسپتالوں میں پنڈی میں ہوئے کبھی نہیں ہوئے۔راولپنڈی کی ہر گلی اور محلے کو روزانہ صاف کر رہے ہیں۔ پنجاب بھر میں ستھرا پنجاب کے ورکر پوری لگن اور ایمانداری سے کام میں مصروف ہیں۔راولپنڈی میں پہلے بھی اگر کچھ کام ہوا تو نواز شریف یا شہباز شریف نے کیا یا پھر اب ہو رہا ہے۔راولپنڈی میٹرو شہباز شریف نے بنائی مری میں جتنے کام ہوئے نواز شریف نے کیے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے سوا کبھی کسی نے پاکستان یا پنجاب میں ایک اینٹ نہیں لگائی۔مخالف کہتے ہیں کام کرتی تو مسلم لیگ کرتی،کام آتا ہے تو انہی کو آتا ہے۔کچھ لوگوں کا ذکر ہو تو گالیاں، دنگا اور فساد یاد آتا ہے اور نواز شریف کا نام سوچو تو انفراسٹرکچر اور ترقی کا نام ذہن میں آتی ہے۔مسلم لیگ(ن) جب بھی آئی ملک نے ترقی کی،جب نکالا گیا ملک پیچھے گیا۔ ایک حقیقت ہے کہ کام کرنا آتا ہے تو صرف مسلم لیگ (ن)کو ہی آتا ہے۔عوام کی خدمت کرنا آتی ہے تو بھی مسلم لیگ کو آتی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ ایک سال میں 20 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنی ہیں۔رواں سال ایک ہزار انٹر ویلج سڑکیں بننے جا رہی ہیں۔پنجاب کے کسی شہر میں کوئی سڑک ٹوٹ پھوٹ والی نہیں رہے گی۔واہگہ سے لاہور تک کا علاقہ پہلے ٹوٹا پھوٹا تھا اب عالی شان بن کوریڈور بن چکا ہے۔ واہگہ بارڈر پر جب سیاح آتے تھے تو شرمندگی ہوتی تھی۔ اب 14 کلومیٹر کے خوبصورت گرین ہیریٹیج کوریڈور بن گیا ہے۔
جو بھی ہمارے ملک میں قدم رکھے گا کوریڈور کو دیکھ اش اش کر اٹھے گا۔پورے پنجاب میں سڑکیں بن رہی ہیں۔ سڑکیں ہموار ہوتی ہیں تب ہی الیکٹرک بسیں چلتی ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ الیکٹرو بس فضا کو آلودہ نہیں کرے گی اور اس کا کرایہ صرف 20 روپے ہے۔خواتین، بزرگ، خصوصی افراد اور طلبہ کے لیے سفر بالکل مفت ہے۔
خصوصی افراد جو زمین پر خود گھسیٹ کر بس تک پہنچتے تھے آج انکے لئے الیکٹرو بس میں وہیل چیئر رکھ دی ہے۔یہ بالکل نئی بس ہے وائی فائی، موبائل چارجنگ پورٹس کے ساتھ۔آج کل موبائل کے بغیر گزارا نہیں اس لیے یہ سہولت لازمی رکھی گئی ہے۔بس میں خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹ ہے،حراسگی سے بچاؤ کے لیے CCTV مانیٹرنگ موجود ہے۔پنجاب میں اب خواتین بے خوف ہو کر سفر کریں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جب تک پنجاب کی بیٹی اور ماں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرے گی مریم نواز سکون سے نہیں بیٹھے گی۔دسمبر تک 1100 گرین بسیں سڑکوں پر آ جائیں گی پہلے چھوٹے شہر، پھر بڑے شہروں میں فراہم کیں۔ ہر ضلع میں ایک جیسی سہولت ہوگی مریم نواز کے دل میں کسی قسم کی تفریق نہیں۔پنجاب میں ہر شہری برابر کا حق رکھتا ہے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 10 ماہ کی قلیل مدت میں ایک لاکھ گھر زیرِ تعمیر ہیں یہ بہت بڑا ریکارڈ ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 350 سے 400 گھر روزانہ تعمیر ہو رہے ہیں۔لوگ کرائے کے مکان چھوڑ کر اپنے گھروں میں جا رہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا پہلا کینسر ہسپتال جنوری میں علاج شروع کرے گا۔کوابلیشن مشین سے 20 کینسر مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔کینسر سٹیج ون کے مریض کوابلیشن مشین سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بن کر فعال ہو گیا،جلد افتتاح ہوگا۔ ساہیوال میں کارڈیک سینٹر بن گیا،لاہور میں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بن رہا ہے۔
نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ان تمام بیماریوں کا علاج ہو گا جن کا علاج پاکستان میں نہیں۔ کلینک آن وہیل گھر گھر جا کر علاج کر رہا ہے۔ کینسر مریضوں اور دیگر ادویات جو نہیں ملتیں تھیں اب 100 فیصد مفت ہیں،دہلیز پر بھی ملتی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ میں نے ہسپتال میں ساؤنڈ سسٹم پر اعلان چلوا دیا کہ آپ نے ہسپتال میں پیسے نہیں دینے دوا ہسپتال میں موجود ہے۔موذی امراض کے مریضوں کو دو دو ماہ کا اسٹاک گھر پر دروازے پر دے رہے ہیں۔ٹائپ ون کے بچوں کی انسولین بھی گھر بھیجی جا رہی ہے۔
20 شہروں میں کارڈیالوجی سینٹر بن رہے ہیں۔ایک سال کے اندر ایئر ایمبولینس فراہم کر دی گئی ہے کسی اور صوبے میں نہیں۔15 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈ مل رہے ہیں ماہانہ 3000 روپے دیے جائیں گے۔طلبہ اب رکشوں میں دھکے کھا کر یا لفٹ مانگ کر نہیں باعزت سفر کریں گے۔پنجاب کے وہ طلبہ جن کے پاس پیسے نہیں۔ ان کی پڑھائی کی ذمہ داری پنجاب حکومت نے لی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپ سے80 ہزار ذہین بچوں کو تعلیمی معاونت دی جا رہی ہے۔
50 ہزار سرکاری اسکولوں میں مسنگ فیسلیٹی پوری کی جا رہی ہیں۔چند دنوں میں پنجاب میں کوئی اسکول ایسا نہیں رہے گا جہاں بچے زمین پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہوں۔سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کی جارہی ہے۔غریب بچوں میں کمزوری کے باعث اسکول میل پروگرام شروع کیا اس سے انرولمنٹ بڑھ گئی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اکتوبر میں ہمیشہ سموگ ہوتی تھی شاید پہلی بار اکتوبر اور نومبر میں کم ہوئی ہے۔سموگ میں بازار اورسکول بند کرنے پڑتے لیکن ایک سال میں پنجاب میں سموگ میں 60–70 فیصد کمی آئی ہے۔
فصلوں کی باقیات کو جلانے،گاڑیوں کی فٹنس پر کنٹرول اور سموگ گنز کے استعمال سے بہتری آئی ہے۔سموگ کے خاتمے کے لئے دن رات محنت پر مریم اورنگزیب کو شاباش دیتی ہوں۔پوٹھوہار ریجن میں پانی کی کمی ختم کر رہے ہیں اسی سال ہر گھر تک پینے کا پانی پہنچائیں گے۔دیہات کو ماڈل ولیجز بنایا جا رہا ہے دیہات کے لوگوں کو شہروں والی ساری سہولیات دی جائیں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب فوڈ باسکٹ ہے،رواں سال 20 ہزار مزید ٹریکٹر دیے جا رہے ہیں ہائی ٹیک فارمنگ مشنری دی جارہی ہے۔
جتنا کام ہم نے ڈیڑھ سال میں کیا اتنے 10 سال میں کبھی نہیں ہوئے۔کام محنت سے ہوتا ہے، جادو ٹونے سے نہیں ہوتا۔پنجاب نیا آرڈیننس لایا ہے زمین پر قبضے کا فیصلہ 30 دن کے اندر ہو گا۔سینکڑوں قبضے ایک ہفتے میں واپس مل گئے،لوگوں کی نسلیں عدالتوں میں رُل جاتی تھیں قبضہ ختم نہیں ہوتا تھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ آسان کاروبار اسکیم سے 85 ارب روپے کے قرضے دیے جا چکے ہیں۔ہر جگہ درخت لگ رہے ہیں ستھرا پنجاب کی ڈیڑھ لاکھ فوج میدان میں ہے۔ پی ایچ اے اور واسا ہر شہر میں بن رہے ہیں۔
پنجاب میں ترقی ہوگی تو خوشحالی ہوگی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہCCD نے جو کام کیا جس سے 70 فیصد کرائم کم ہوا،اب لوگ بندوق اٹھانے سے ڈرتے ہیں، مافیاز منتیں کرتے ہیں۔اگر پنجاب کے عوام محفوظ نہ ہو تومیرے لیے لمحہ فکر ہوگا۔مخالف پارٹی کی خاتون نے کہا میں مریم نواز کے پنجاب میں محفوظ ہوں۔ڑک پر کھڑے ہو کر خواتیں پر آوازیں کسنا اب ہرگز برداشت نہیں ہوگا۔پنجاب کو اسلحہ سے پاک کر رہے ہیں،تعلیمی اداروں میں منشیات بیچنے والوں پر شکنجہ سخت ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سی این ایف محنت کرکے منشیات کی لعنت سے بچوں کو بچا رہی ہے۔نواز شریف کی بیٹی ہے تو کام کرے گی تو خوشی ہوتی ہے کہ والد اور چچا کے نام سے پہچاناجائے۔80 مزید بسیں راولپنڈی کو مل رہی ہیں۔ پرفارمنس پر بات ہوگی تو صبح سے شام ہوجائے گی لیکن بات ختم نہیں ہوگی۔

