وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو ماہ کیلئےدفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو ماہ کیلئےدفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے 18 نومبر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور 18 جنوری 2026 تک برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معاشرے کے بعض طبقات اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں غیر قانونی اجتماعات منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کے باعث امن و امان کی صورت حال متاثر ہو سکتی ہے۔ اس سلسلے میں پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے ہر قسم کے اجتماعات، جلوس، ریلیاں اور مظاہرے ضلع کی تمام ریونیو حدود، بشمول ریڈ زون، میں ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔

فوجداری ضابطۂ کارروائی کی دفعہ 144 کے تحت ضلعی انتظامیہ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ مخصوص مدت کیلئے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا سکے تاکہ قانون و نظم برقرار رکھا جا سکے۔نوٹیفکیشن کے مطابق امنِ عامہ کے تقاضوں کے پیشِ نظر یہ اقدام ضروری تھا اور مقررہ مدت پوری ہونے پر یہ حکم ازخود ختم ہو جائیگا۔