وویمن ڈے: نورین شہزاد کا کمیونٹی کی خواتین کے اعزاز میں افطار ڈنرکااہتمام

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی)لیڈنگ وومن ان بزنس آرگنائزیشن کی چیئرپرسن نورین شہزاد نے وویمن ڈے کی مناسبت سے کمیونٹی کی خواتین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جہاں قونصل جنرل طارق وزیر کی اہلیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

مانچسٹر کے مقامی ہال میں برطانوی بزنس وویمن کے اعزاز میں نورین شہزاد کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیاگیا.جہاں قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر کی اہلیہ نازیہ طارق بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں.افطار ڈنر میں سائرہ پونا والا نے روزہ کی افادیت روحانی اور جسمانی اثرات کے موضع پر مفصل گفتگو کی .

تقریب سے خطاب میں تنظیم کی چیئرپرسن نورین شہزاد جنرل سیکرٹری سمیرا وڑائچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم برطانیہ میں بزنس وویمن کو پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو پرموٹ کر سکیں. دیگر مقررین نے کہا کہ دیار غیر میں نورین شہزاد جیسی خواتین ہماری کمیونٹی کی عورتوں کیلئے رول ماڈل ہیں.کامیاب معاشروں کی خواتین خود کو محفوظ اور مضبوط محسوس کرتی ہیں .

اپنا تبصرہ لکھیں