بھارتی اداکار آصف خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سپر اسٹار جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کی تقریب میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران آصف علی خان نے یہ دلچسپ واقعہ سنایا اور تقریب میں جانے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ بھی بتائی۔
اس انٹرویو میں فلم ’پنچایت‘ کے اداکار نے اپنے فنی کیریئر پر نظر ڈالی اور او ٹی ٹی اسپیس میں اپنے کرداروں کے ساتھ شہرت ملنے کے حوالے سے بھی بات کی۔ آصف نے انکشاف کیا کہ وہ ابتدائی دنوں میں ممبئی میں جدوجہد کے دوران ایک ویٹر کے طور پر بھی کام کیا۔
انکا کہنا تھا کہ وہ اُس ہوٹل کے کچن میں برتن دھو رہے تھے جہاں 2012 میں سیف اور کرینہ کی شادی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے ممبئی کے تاج ہوٹل میں شاہانہ انداز میں شادی کی تقریب منعقد کی تھی۔
آصف خان نے بتایا کہ حقیقت میں، میں نے اپنے منیجر سے بالی ووڈ ستاروں سے ملنے کی اجازت مانگی تھی، لیکن اجازت مسترد کردی گئی۔ اس دن میں رویا کیونکہ میں اسٹارز کے اتنے قریب ہونے کے باوجود ان سے مل نہ سکا۔اداکار کا کہنا تھا کہ اس لمحے نے مجھ میں مزید محنت کرنے اور بالی ووڈ میں جگہ بنانے کا جنون پیدا کیا۔