ویٹی کن:پوپ لیو کو 12 سالہ سفید عربی گھوڑے ’پروٹون‘ کا تحفہ

ویٹی کن (اے ایف پی) — چودہویں پوپ لیو کو پولینڈ کے ایک بریڈر نے 12 سالہ سفید خالص نسل کے عربی گھوڑے ’پروٹون‘ کا تحفہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تحفہ اندژیج میخالِسکی نے پیش کیا، جو شمال مغربی پولینڈ میں واقع میخالِسکی اسٹڈ فارم کے بانی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پوپ لیو نے گھوڑے کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور عام سامعین سے ملاقات سے پہلے مسکراتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تحفہ اس تصویر سے متاثر ہو کر دیا گیا ہے، جس میں پوپ رابرٹ پریووست (پوپ پیرو) تبلیغی سرگرمیوں کے دوران گھوڑے پر سوار دکھائی دیے تھے۔میخالِسکی کا کہنا ہے کہ پروٹون کو مستقبل میں نیلام کیا جائیگااور حاصل ہونے والی آمدنی غریبوں کی مدد کیلئے استعمال ہوگی۔

پروٹون ہلکے خاکستری سفید رنگ کا ہے اور جسم پر گہرے دھبے ہیں۔ یہ دو اعلیٰ نسل کے گھوڑوں، امریکی نژاد گھوڑے ’کاہل‘ اور ’پرادیرا‘ کی اولاد ہےجبکہ پرادیرا کے والد کو اردن کی شہزادی علیہ الحسین نے پالا تھا۔

پوپس کو عموماً لوگ یا سرکاری شخصیات تحائف دیتے ہیں، جنہیں خیراتی مقاصد کیلئے نیلام کیا جاتا ہے۔ پوپ فرانسس کو اپنی 12 سالہ پوپ کی مدت کے دوران دو گدھے اور ویٹی کن کے رنگوں میں رنگی ہوئی ایک لیمبورگینی بھی تحفے میں ملی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں