ٹرمپ ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنائیں گے: برطانوی خبر ایجنسی

امریکا / ایران / اردن (برطانوی خبر ایجنسی، امریکی اخبار)برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کی صورت میں ایرانی رہنماؤں کو براہِ راست نشانہ بنا سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران پر ’محدود‘ حملوں کی صورت میں امریکی فوج ایرانی حکومت کی تبدیلی کی کوشش بھی کر سکتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو دھمکیاں دے چکے ہیں۔

دوسری جانب ایک امریکی اخبار نے سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے پر درجنوں جنگی طیارے موجود ہیں۔ اخبار کے مطابق ایئر بیس پر کم از کم 60 اٹیک ایئرکرافٹ تعینات ہیں، تاہم ان اطلاعات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔