مشی گن:نومنتخب صدر ٹرمپ نے حلف کے فورا بعد 6 جنوری کو کیپیٹل حملے پر سزا یافتہ 1500 افراد کو غیر مشروط معافی جاری کردی۔ صدر ٹرمپ نے معافی دے کر اپنا انتخابی وعدہ پورا کیا.معافی پانے والے افراد میں جن پرتشدد کارروائیوں کے مرتکب افراد بھی شامل ہیں.معافی پانے والے افراد میں انتہائی دائیں بازو کی اوتھ کیپرز ملیشیا کے بانی اسٹیورٹ روڈز بھی شامل ہیں ۔
صدر ٹرمپ نے معافی پانے والے افراد کو یرغمال افراد کا لقب بھی دیا .ٹرمپ نے محکمہ انصاف کو 6 جنوری سے متعلق لوگوں کے خلاف تمام زیر التواء الزامات کو مسترد کرنے کی بھی ہدایت کی۔صدر ٹرمپ نےکہا”یہ اعلان ایک سنگین قومی ناانصافی کو ختم کرتا ہے جو پچھلے چار سالوں میں امریکی عوام کے ساتھ کیا گیا ہے اور قومی مفاہمت کے عمل کا آغاز کرتا ہے.”
پراوڈ بوائز نامی گروپ کے سابق قومی چیئرپرسن اینریک ٹیریو کو ان کے کردار کے لیے 22 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، انہیں بھی ٹرمپ کے اقدام کے بعد رہا کیا جا رہا ہے۔کیپیٹل ہل حملے میں سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جن میں سے نو ہلاکتیں بھی شامل ہیں.

