ٹرمپ چارلی کرک کی یادگاری تقریب میں شریک، اجتماع میں جذبات اور غم و غصہ

فینکس، ایریزونا (اے ایف پی/بی بی سی) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو ایریزونا کے قریب منعقدہ چارلی کرک کی یادگاری تقریب میں شرکت کی، جہاں ہزاروں افراد نے کرک کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے دوران ٹرمپ اسٹیڈیم میں شیشے کے پیچھے نظر آئے اور ہجوم کی جانب سے جوش و خروش کے ساتھ “یو ایس اے!” کے نعرے لگائے گئے۔ ٹرمپ نے حاضرین کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

چارلی کرک کے قتل کے بعد اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے “ریڈیکل لیفٹ گروپس” کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ “ہر اُس شخص کو ڈھونڈ نکالے گی جو اس سانحے میں ملوث ہے اور اُن تنظیموں کو بھی جو اسے فنڈ کرتی ہیں یا حمایت فراہم کرتی ہیں۔”

تقریب میں اتنا بڑا مجمع تھا کہ منتظمین کو شرکاء کو قریبی ڈیزرٹ ڈائمنڈ ایرینا کی طرف بھیجنا پڑا، جہاں لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے تقریب دکھائی گئی۔ پارکنگ لاٹ میں لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ کئی افراد نے باہر بیٹھنے کیلئےکیمپنگ چیئرز لگا رکھی تھیں۔

یاد رہے کہ چارلی کرک کی فائرنگ میں ہلاکت کے بعد امریکا میں سیاسی تشدد کے خلاف بحث ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہے اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں