ٹرمپ کا سمدھیوں پرنوازشات ایک اور حکومتی عہدہ دے دیا

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو کابینہ کو تشکیل دینے میں مصروف ہیں اب انہوں نے اپنے دوسرے سمدھی کو بھی حکومتی عہدہ دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی چھوٹی بیٹی ٹفنی کے سسر اور اپنے لبنانی نژاد سمدھی مسعد بولس عرب اور مشرق وسطیٰ کیلئےاپنا مشیر نامزد کر دیا ہے۔

مسعد بولس جو ٹرمپ کی دوسری بیٹی ٹفی کے شوہر مائیکل بولس کے والد ہیں۔ وہ حزب اللہ کی اتحادی مسیحی جماعت کے قریب سمجھے جاتے ہیں کیونکہ مسیحٰ جماعت کے سربراہ سلیمان فرنجیہ ان کے ذاتی دوست ہیں۔

مسعد بولس نے حالیہ انتخابات میں امریکا کے عرب اور مسلم ووٹرز کو ٹرمپ کی حمایت پر راضی کرنے کیلئےکلیدی کردار ادا کیا تھا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں اپنی بڑی بیٹی ایوانکا کے شوہر جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کو فرانس میں امریکا کا سفیر نامزد کیا تھا۔

ٹرمپ کے سمدھی کی فرانس میں بطور امریکی سفیر تقرری
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کو فرانس میں امریکی سفیر مقرر کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ انہوں نے چارلس کشنر کو فرانس میں سفیر کیلئےمنتخب کرلیا ہے۔

چارلس کشنر ایک رئیل اسٹیٹ ڈویلپر اور جیرڈ کشنر کے والد ہیں جو ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں، چارلس کشنر نے ٹیکس چوری کے الزام میں ایک سال جیل کاٹی بعد ازاں ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت صدارتی کے اخری ایام میں انہیں معاف کر دیا تھا۔

امریکی نومنتخب صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں مسٹر کشنر کو ایک زبردست تاجر، انسان دوست رہنما اور ڈیل میکر قرار دیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسٹر کشنر مستقبل میں ملکی مفادات کی نمائندگی کرنے والے ایک مضبوط وکیل ہوں گے۔”

انہوں نے کہا کہ انہیں پیرس بھیجا جائے گا تاکہ امریکہ اور فرانس کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کیا جا سکے، جو ہمارے سب سے پرانے اور دیرینہ اتحادی ہیں۔ چارلس کشنر کے بیٹے جیرڈ کشنر صدر کی سب سے بڑی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں، جیرڈ گزشتہ صدارتی مدت میں ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے امور کے مشیر تھے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے اہم عہدوں کیلئے دو شخصیات کا انتخاب کیا جس میں ٹرمپ نے اپنے قریبی معتمد کاش پٹیل کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے نامزد کیا۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے مساد بولوس کو عرب اور مشرق وسطیٰ کے امور کا مشیر بنانے کا اعلان کیا لبنانی امریکی تاجر مساد بولوس سینئر مشیر کے طور پر کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں