واشنگٹن (امریکی میڈیا رپورٹس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو جانشین کے طور پر قبول کرنا قابل قبول نہیں۔اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے معاملے میں امریکا کو براہِ راست کردار ادا کرنا ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای ایک ہلکی شخصیت ہیں اور وہ والد کی پالیسی جاری رکھیں گے، جس سے اگلے پانچ سال میں امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ تنازعہ پیدا ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا کی طرح ایران میں بھی نئی قیادت کے انتخاب میں مجھے شامل ہونا ہوگا اور ایسا شخص منتخب ہونا چاہیے جو ایران میں امن اور بھائی چارہ قائم کرے۔

