ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی+ CP24+CTV نیوز+گلوبل نیوز) ٹورنٹو کے مصروف گارڈنر ایکسپریس وے کی جاری تعمیر نو متوقع وقت سے پہلے مکمل ہونے کی راہ پر ہے، جس سے شہریوں کو ٹریفک جام اور روزانہ کی مشکلات سے نجات ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
شہر کے ٹرانسپورٹ محکمے کے مطابق یہ منصوبہ جسے مکمل کرنے کے لیے کئی سال کا تخمینہ لگایا گیا تھا، اب تیز رفتاری سے پایۂ تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مقررہ شیڈول سے آگے نکل چکا ہے اور اگر یہی رفتار برقرار رہی تو یہ پروجیکٹ پہلے ہی مکمل ہو جائے گا۔
گارڈنر ایکسپریس وے، جو ڈاؤن ٹاؤن ٹورنٹو کو مغربی مضافاتی علاقوں اور ہائی ویز سے جوڑتی ہے، شہری آمدورفت کے لیے ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی ہے۔ لیکن اس پر جاری مرمتی اور تعمیری کام کی وجہ سے روزانہ ہزاروں ڈرائیورز کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
“انجینئرز نے بتایا کہ پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد”
ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ڈھانچے کو طویل المدتی استحکام اور حفاظت کے معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔
روزمرہ سفر کے دورانیے میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔
ٹورنٹو سٹی کونسل کا کہنا ہے کہ منصوبے پر اخراجات 1 ارب کینیڈین ڈالر سے زائد متوقع ہیں، لیکن یہ سرمایہ کاری شہری سہولت اور معاشی سرگرمیوں کے لیے ناگزیر ہے۔اہم بات یہ ہے کہ حکام نے عندیہ دیا ہے کہ منصوبہ ممکنہ طور پر 2026 کی بجائے 2025 کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

