ٹورنٹو:فرینڈزآف کراچی بابرغوری کی حلیم پارٹی،MP اقرا خالد کی خصوصی شرکت

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی )فرینڈزآف کراچی کے زیراہتمام سابق وفاقی وزیربابرغوری نے ٹورنٹومیں پاکستانی خاندانوں کوایک جگہ اکٹھاکیا اس سلسلہ میں انہوں کراچی کی مشہورحلیم سے کمیونٹی کی تواضع کی. اس موقع پرانہوں نے کہاکہ ہماری اولین کوشش رہی ہے کہ اپنی روایات کویاد رکھتے ہوئے اپنی آنے والی نسلوں کویہ یادکروایاجائے کہ یہ ہماری اسلامی اورخاندانی روایات ہیں جیسے ہم پاکستان میں چندہ جمع کرکے محرم کے موقع پر حلیم کی دیگیں تیارکرواتے تھے اور سب مل جل کرایک تقریب کااہتمام کرتے تھے یہی سلسلہ ہماری کوشش ہے کہ یہاں اپنے وطن سے دور انہیں روایات کو یادرکھتے ہوئے اپنی نسلوں کوبھی انہیں روایت کوآگے لیکرچلنے کیلئے تیارکریں۔

ہوسٹن،شکاگو،نیویارک اورلاس ایجلس کے ساتھ ساتھ یہاں ٹورنٹومیں ہم نے اس تقریب کااہتمام دوسری مرتبہ کیاہے اوراس سلسلہ کوجاری رکھاجائے گاتاکہ اپنی آنے والی نسلوں کوبتایاجائے کہ ہماری دینی اوراخلاقی روایات کیاہیں۔ان کومعلوم ہوکہ ہماری اسلامی کون کون سے تہواراوردنوں کومنایاجاتاہے۔آج یہاں اس تقریب میں بہت سے خاندان اپنے بچوں کوساتھ یہاں آئے ہیں اورتقریب میں شامل ہوئے ہیں یہ بہت ضروری ہے کہ ایسی تقریبات کااہتمام کیاجائے ۔پاکستان میراوطن ہے اورمیری جڑیں پاکستان سے جڑی ہوئی ہیں۔

مسی ساگااونٹاریو سےممبرپارلیمنٹ اقرا خالد نے تقریب میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیمونٹی بنانا،خاص طورپریہاں کینیڈامیں کیمونٹی کوایک ساتھ رکھناکوئی آسان کام نہیں ہے یہ ہم سب کوفرض ہے کہ ہم سب مل کراپنی اپنی کوششیں جاری رکھے کہ کمیونٹی کوایک ساتھ جوڑے رکھاجائے اوربحیثیت وفاقی حکومت کے ممبرکے طورپرمیری پوری کوشش رہتی ہے کہ میں پاکستان اورکینیڈاکے تعلقات بنانے میں اپنا کردار اداکرتی رہوں ۔یہ ویزہ پالیسی ہویابزنس کی ترجیحات ہوں میں یہاں موجودہوں کسی بھی مددکیلئے اورآج ہم سب یہاں اس حلیم پارٹی میں ایک ساتھ جمع ہیں اورپاکستان کے خوبصورت شہرکراچی کی بہترین حلیم انجوائے کررہے ہیں میں اس موقع پرمیں ایک بارپھرکہناچاہونگی کہ میں یہاں انشااللہ ہمیشہ کیمونٹی کی بہتری کیلئے ہمیشہ موجودہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں