ٹورنٹو:ماسٹرزٹیپ بال کرکٹ لیگ کاآغاز13اکتوبرسے ڈوم ملٹن میں ہوگا

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)کینیڈامیں کھیلوں کی ترقی اورخاص کرکرکٹ کے فروغ کیلئے ایک شاندارماسٹرزٹیپ بال کرکٹ لیگ کاآغازکیاجارہاہے ۔معروف کاروباری شخصیت چیف ایگزیکٹوSKANS عامرقریشی اس لیگ کے مین سپانسرہیں ۔اس لیگ میں 14ٹیمیں شرکت کرینگی جبکہ امریکہ سے بھی ایک ٹیم کی شمولیت کی امیدکی جارہی ہے ۔اس سلسلہ میں انتظامیہ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں 13اکتوبرسے شروع ہونے والی اس کرکٹ لیگ کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔
مقامی ہال میں منعقدکی جانیوالی اس لیگ کے حوالے سے تقریب میں معززین شہرکے علاوہ میڈیاوسوشل میڈیاسے تعلق رکھنے والے احباب نے خصوصی طورپرشرکت کی ۔عامرقریشی کاکہناتھاکہ ملٹن ڈوم میں13اکتوبرسے شروع ہونے والی اس ان ڈورکرکٹ لیگ کامقصدکینیڈامیں رہنے والے نوجوانوں کوموسم سرمامیں ایک اچھی صحت مند تفریح فراہم کرناہے ۔لیگ کے میچزرات 8سے 11بجے تک کھیلیں جائینگے۔
گورنمنٹ آف پاکستان کے کینیڈامیں ترجمان چودھری جاویدگجرنے بھی تقریب میں خصوصی طورپرشرکت کی اورکرکٹ ٹیموں کی شرٹس کی رونمائی میں شامل ہوئے۔اس لیگ کے انعقاد میں چودھری جاویدگجرنےآنےوالی ٹیموں کاشکریہ اداکیا اور اس لیگ کوکینیڈامیں کرکٹ کے فروغ کیلئے سنگ میل قراردیا.

اپنا تبصرہ لکھیں