ٹورنٹو:نیتھن فلپس اسکوائر میں لینر نیو ایئر کے جشن میں شفقت علی کی شرکت

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی) ٹورنٹو کے نیتھن فلپس اسکوائر میں موسم بہار کے جشن کے موقع پر لُنر نیو ایئر کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں ثقافت، روایت اور نئے سال کی خوشیوں کو اجاگر کیا گیا۔

اس موقع پر برامپٹن-چنگویکوسی پارک سےرکن پارلیمنٹ اور صدرخزانہ بورڈ شفقت علی بھی شریک ہوئے۔

شرکاء نے کہا کہ یہ سال گھوڑے کا ہے، جو تجدید، غور و فکر اور امید کی علامت ہے۔ تقریب میں یہ بھی اجاگر کیا گیا کہ کینیڈا میں ایشین کمیونٹی نے ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی۔مقامی کمیونٹی اور منتظمین نے تقریب کو کامیاب بنانے پر شکرگزاری کا اظہار کیا اور نئے سال کی خوشیوں اور کامیابی کیلئےنیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔