ٹورنٹو :روب اولیفنٹ اور اسٹیفنی بومن کی جانب سے افطار ڈنرکااہتمام

ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی) رکن پارلیمنٹ روب اولیفنٹ اور ایم پی پی اسٹیفنی بومن کی جانب سے شاہین تکہ اینڈ کباب ہاؤس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی اراکین، سماجی و سیاسی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

افطار ڈنر کی تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی جہاں شرکاء نے رمضان المبارک کی روح کے مطابق باہمی ہم آہنگی، رواداری اور اتحاد کے پیغام کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر مہمانوں کے درمیان باہمی گفتگو اور کمیونٹی روابط کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔

شرکاء نے میزبانوں کی جانب سے فراہم کی گئی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک باہمی احترام، ہمدردی اور سماجی یکجہتی کو فروغ دینے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے، جبکہ اس نوعیت کی تقریبات مختلف ثقافتوں اور کمیونٹیز کے درمیان روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔