ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی) – فرینڈز آف کراچی نےمحرم الحرام کے بابرکت ایام کے پیش نظر ایک خصوصی کمیونٹی اجتماع “اہتمامِ حلیم” کا اعلان کیاہے۔ اس پروقار تقریب کا مقصد کمیونٹی کے افراد کو ایک ساتھ اکٹھا کرنا اور اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا ہے۔
اس دعوت کااہتمام Mississauga Valley Community Centre Picnic Area اتوار 24 اگست کو دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک (شیڈ A, B)، Mississauga Valley Blvdپر ہوگا .
اس تقریب میں شرکت کرنے والوں کیلئے مفت حلیم، زردہ، مشروبات اور کراچی چائے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایک لکی ڈرا بھی ہوگا جس میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کی ضرورت ہے۔ رجسٹریشن کیلئے فراہم کردہ QR کوڈ کو اسکین کر کے آن لائن رجسٹر کرنا ضروری ہے۔
اس عظیم کام کو کامیاب بنانے کیلئےعطیات اور اسپانسرشپ کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ عطیات ای میل منی ٹرانسفر کے ذریعے friendsofkarachi.toronto@gmail.com پر بھیجے جا سکتے ہیں۔
کراچی فرینڈز کمیونٹی گروپ تمام کمیونٹی اراکین کو اس بابرکت اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتا ہے تاکہ ہم سب مل کر کھائیں اور کمیونٹی کو مضبوط بنائیں۔”آئیں کھائیں اور کمیونٹی کو اکٹھا کریں!”

