ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی، کینیڈین پولیس) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔کینیڈین پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ علی الصبح پیش آیا تاہم اس واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات قومی سلامتی کے واقعے کے طور پر کی جا رہی ہیں۔پولیس کے مطابق اوٹاوا اور ٹورنٹو میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے کے اطراف سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

