ٹورنٹو: ولیج ٹیسٹ کا شاندار عشائیہ کمیونٹی اورنومنتخب قیادت کے سنگ ایک یادگار شام

ٹورنٹو(باباعرفان ملک سے+تصاویر:صابرگایا) ولیج ٹیسٹ ریسٹورنٹ اینڈ بینکوئٹ ہال میں ایک پروقار اور پرتکلف عشائیہ کا انعقاد کیا گیا جو کہ وفاقی وزیر شفقت علی اور نو منتخب اراکین پارلیمنٹ اقرا خالد، سلمیٰ زاہد، فارس السود، اسلم رانا، پیٹر فونسیکا، امندیپ سودھی اور سیما امان کے اعزاز میں منعقد ہوا۔

اس شاندار تقریب کے میزبان معروف بزنسمین اور ولیج ٹیسٹ کے چیف فیصل چٹھہ اور شاہد بھائی تھے جنہوں نے مہمانوں کیلئے اعلیٰ معیار کا پرتکلف انتظام کیا۔ تقریب میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا نمائندگان، کمیونٹی لیڈرز، جٹ ایسوسی ایشن کے عہدے داران اور فیملیز نے بھرپور شرکت کی۔

وفاقی وزیر شفقت علی نے کمیونٹی کے جذبے کو سراہا اور بھرپور شکریہ ادا کیا، جبکہ فیصل چٹھہ نے آٹزم سے متاثرہ بچوں اور ان کے اہل خانہ کے مسائل پر روشنی ڈالی اور پارلیمنٹ سے فنڈنگ کے ضمن میں مزید اقدامات کا مطالبہ کیا۔ مجھے اس باوقار تقریب کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا۔

تقریب کے اختتام پر صدر لبرل پارٹی آف کینیڈا (اونٹاریو) قیصر ڈار کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس نے محفل کو مزید خوشگوار بنا دیا۔ولیج ٹیسٹ اس وقت کینیڈین پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا اور معیاری ریسٹورنٹ ہے، جہاں ڈائننگ کے ساتھ ساتھ تین عظیم الشان ہالز بھی موجود ہیں۔یہاں کھانا لذیذ مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔ یہ تقریب صرف ایک عشائیہ نہیں بلکہ کمیونٹی اور قیادت کے درمیان ایک مضبوط تعلق کا عکاس تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں