ٹیرف معاہدے کیلئے بھارت کا روس سے تیل کی درآمدات میں کمی کا عندیہ

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت نے امریکا کو عندیہ دیا ہے کہ مجوزہ ٹیرف معاہدے کے پیشِ نظر وہ روس سے تیل کی درآمدات میں کمی کرنے پر تیار ہے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق نئی دہلی اس وقت امریکی اسلحے کی خریداری پر دوبارہ بات چیت سے قبل ٹیرف معاملات پر واشنگٹن کی وضاحت کا منتظر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے امریکا سے ہتھیار خریدنے کے منصوبے پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا ہے۔ اس منصوبے میں پی-81 بحری جہاز، اسٹرائیکر بکتر بند گاڑیاں اور جیولین میزائل کی خریداری شامل تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیرِ دفاع نے امریکا کا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کر دیا ہے، جسے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی اور دفاعی مذاکرات آئندہ چند ماہ میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے، تاہم اس کا انحصار ٹیرف معاہدے پر پیش رفت اور روس سے بھارتی تیل درآمدات میں ممکنہ کمی پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں