ٹیلر سوئفٹ آج ویمبلے اسٹیڈیم لندن میں اسٹیج پر واپس آئیں گی

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ منسوخ ہونے کے بعد ان کی ایک ہفتے بعد ایک بار پھر اسٹیج پر واپسی ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیلر سوئفٹ لندن میں آج اسٹیج پر واپس آئیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ویانا میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹ منسوخ کر دیے گئے تھے۔میوزک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے ان کے پاس شیڈول شوز کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، تمام ٹکٹس کی رقم واپس کردی جائے گی۔لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں ہونے والے کنسرٹ میں کے پہلے دن تقریباً 90 ہزار شائقین کی شرکت کا امکان ہے جبکہ یہ کنسرٹ 5 دنوں تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں