چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس کے حوالے سے مشاورت کا آغاز کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کو اہم ترین مشن قرار دے دیا گیا اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وطن واپس آتے ہی مشاورت شروع کردی۔
بلا تاخیر بڑے فیصلے متوقع ہیں۔ پاکستان کرکٹ اور پاکستان ٹیم میں سیاست اور گروپنگ کا خاتمہ کیا جائے گا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بہت جلد پریس کانفرنس بھی کریں گے، جو قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے گروپ میچوں کے بعد ہوگی۔
چیئرمین محسن نقوی کی بورڈ عہدیداروں، سابق کرکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہوئی ہے۔