ٹی وی، اسٹیج اور فلم کے سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے

لاہور (کلچرل ڈیسک) ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے۔اہل خانہ کے مطابق 76 سالہ عاصم بخاری گزشتہ رات سے کومے میں تھے اور دل و گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ وہ گزشتہ 15 روز سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

نمازِ جنازہ آج بعد نماز عصر لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔اہل خانہ نے بتایا کہ عاصم بخاری کے صاحبزادے جلال بخاری بھی لندن کے اسپتال میں پتے کی پتھری کے باعث زیر علاج ہیں۔