ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیدر لینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

دہلی (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے 10ویں میچ میں نیدر لینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کھیلا گیا۔

نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ جان نکول نے 40 اور جان فرائی لنک نے 30 رنز بنا کر ٹیم کے لیے سب سے نمایاں اننگز کھیلی۔ نمیبیا کی بولنگ میں برنرڈ شارلٹ، روبین اور جان نکلول نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز نے 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنا کر فتح حاصل کی۔ بس ڈی لیڈ نے ناقابل شکست 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کولن ایکرمین نے 32 رنز اسکور کیے۔ نیدر لینڈز کی بولنگ میں لوگان وین بیک اور بس ڈی لیڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ اریان دت اور فریڈ کلاسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نمیبیا کے لیے یہ ورلڈ کپ میں پہلا میچ تھا، جبکہ نیدر لینڈز کو پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔