ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی

کولکتہ(سپورٹس ڈیسک)ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ سی کے اہم میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 152 رنز بنائے اور تمام وکٹیں گنوا دیں۔ اسکاٹ لینڈ کے رچی برینگٹن نے 49 اور مائیکل جونز نے 33 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے تین، جبکہ جوفرا آرچر اور لیام ڈاؤسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جوابی بیٹنگ میں انگلینڈ نے 153 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ٹام بینٹن نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ جیکب بیتھل نے 32 رنز بنائے۔اس فتح کے بعد انگلینڈ گروپ میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔