چنئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ گروپ 1 کے اہم میچ میں بھارت نے زمبابوے کو بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔
چنئی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے۔ بھارتی بیٹرز نے برق رفتاری سے رنز بنائے، جن میں ابھیشک شرما نے 55، ہاردیک پانڈیا 50 ناٹ آؤٹ، تلک ورما 44 ناٹ آؤٹ، ایشان کشن 38، کپتان سوریا کمار یادیو 33 اور سنجو سیمسن 24 رنز شامل ہیں۔
زمبابوے کی جانب سے کپتان سکندر رضا، ماپوسا، موزاربانی اور اینگوارا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ لائن دب گئی، البتہ اوپنر برائن بینیٹ نے ناقابلِ شکست 97 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی کوششوں کو سہارا دیا۔ سکندر رضا نے 31 اور مرومانی نے 20 رنز بنائے۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شوم ڈوبے، اکشر پٹیل اور ورون چکرورتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہاردیک پانڈیابہترین کھلاڑی قرار پایا۔اس فتح کے ساتھ بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔ بھارت کا اگلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے اور اس میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

