احمد آباد (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے 36ویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 17 رنز سے شکست دے دی۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما تیسرے میچ میں بھی صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ شیوم دوبے نے 66 اور سوریا کمار نے 34 رنز اسکور کیے۔
جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 176 رنز تک محدود رہی۔ باس ڈی لیڈا 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔دن کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے یو اے ای کو 6 وکٹ سے شکست دی، جنوبی افریقہ نے 123 رنز کا ہدف 14 اوورز میں حاصل کیا۔

