وزیر اعلیٰ کے پی کی ہدایت پر پارا چنار جانے والے وفد کے ہیلی کاپٹر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی واقعے میں ہیلی کاپٹر اور حکومت کا وفد محفوظ رہا ہے۔
وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ کی سربراہی میئں وفد پارا چنار گیا تھا، وفد کرم میں امن و امان کا جائزہ لینے، جرگے کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وفد چیف سیکرٹری اسلم چوہدری ،کمشنرکوہاٹ ڈویژن، ڈی آئی جی کوہاٹ اور دیگر شریک تھے۔ذرائع کا کہنا ہیلی کاپٹر نے محفوظ لینڈنگ کی اور خیبرپختونخوا حکومت کا وفد محفوظ رہا۔