لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگئی ہے، جو نجی کوریئر کمپنی کے کاؤنٹرز پر دستیاب ہیں۔ٹکٹس کی فروخت کے پہلے روز سسٹم کی سست روی کی وجہ سے کرکٹ شائقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آن لائن ٹکٹس کی فروخت 16 جنوری سے جاری ہے، اور آن لائن ٹکٹس بک کرنے والے شائقین بھی فزیکل ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ٹی 20 سیریز کے میچز 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، اور ٹکٹس 400 روپے سے دستیاب ہیں۔

