پاکستانی سفیر سید معظم علی شاہ کی کورین صدر لی جے میونگ سے ملاقات

سیول (چوہدری شوکت علی سے) پاکستان کے نئے سفیر سید معظم علی شاہ نے آج جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کو اپنے اعزازی خطوط پیش کیے۔ ایوانِ صدر میں منعقدہ اس رسمی تقریب میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر لی جے میونگ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔یہ سفیر پاکستان کی تعیناتی کے بعد صدر لی جے میونگ کے ساتھ پہلی تعارفی ملاقات تھی جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں