پاکستانی کھلاڑی سٹارکھلاڑی شاہین آفریدی کا بڑا اعزاز.پاکستانی کرکٹ اسٹار شاہین آفریدی نے معروف برطانوی فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹیڈ کی کٹ لانچ کردی.شاہین شاہ آفریدی مانچسٹر یونائیٹیڈ فٹبال کلب کی آفیشل کٹ لانچ کرنے والے پہلے مسلم اور پاکستانی ہیں.دنیا کے معروف فٹ بال کلب کی کٹ لانچ کے موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا .ذرائع مانچسٹر یونائیٹیڈ کلب کے مطابق شاہین شاہ آفریدی سے مل کر ان کے ساتھ خاص تعاون پر خوش ہیں.شاہین شاہ آفریدی کی طرف سے کٹ لانچ کرنے سے نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب ہونے کی ترغیب ملے گی.کلب ذرائع کاکہناہےمستقبل میں بھی شاہین شاہ آفریدی مانچسٹر یونائیٹیڈ کے ساتھ مزید تعاون کریں گے.کٹ لانچ کرنے اور مانچسٹر یونائیٹیڈ کے ساتھ تعاون کیلئے شاہین شاہ آفریدی خصوصی طور پر برطانیہ آئے تھے.

