پاکستانی کھلاڑی اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپیئن شپ 2025 اپنے نام کر لی

لاہور / ایڈیلیڈ (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکواش اسٹار اشعب عرفان نے ایک اور شاندار کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپیئن شپ 2025 کا ٹائٹل جیت لیا۔ ایڈیلیڈ، آسٹریلیا میں منعقدہ اس بین الاقوامی ایونٹ کے فائنل میں اشعب نے ملائیشیا کے کھلاڑی ڈنکن لی کو سیدھے تین سیٹوں میں 0-3 سے شکست دے دی۔

فائنل کا اسکور کچھ یوں رہا ہے.پہلا سیٹ: 8-11،دوسرا سیٹ: 10-12،تیسرا سیٹ: 9-11

اشعب عرفان ٹورنامنٹ کے دوران ناقابل شکست رہے اور ان کی پرفارمنس نے شائقین اور ماہرین دونوں کو بے حد متاثر کیا۔ چیمپیئن شپ جیتنے پر اشعب کو 2,000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم سے بھی نوازا گیا۔

یہ اشعب عرفان کے کیریئر کا چھٹا بین الاقوامی ٹائٹل ہے، جو ان کی مسلسل محنت، لگن اور پاکستان کیلئےجذبۂ نمائندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسکواش چیمپیئن اشعب عرفان کا اس موقع پر کہنا تھا “یہ جیت میرے ملک، میرے کوچز، اور میرے والدین کے نام ہے جنہوں نے ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھایا۔ آسٹریلیا میں پاکستان کا پرچم بلند کرنا میرے لئےباعثِ فخر ہے۔ میری کوشش ہو گی کہ آگے بھی ملک کا نام اسی طرح روشن کرتا رہوں۔”

اپنا تبصرہ لکھیں