تیانجن/اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہوگئے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ اقدام چین کے شہر تیانجن میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحٰق ڈار اور آرمینیائی وزیرِخارجہ کے درمیان مشترکہ اعلامیے کے تبادلے کے ساتھ عمل میں آیا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تعلقات کی بنیاد اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر رکھی جائے گی۔ اس موقع پر معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق، پاکستان اور آرمینیا نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون کو فروغ دیا جائے گا جبکہ دونوں ممالک نے اپنے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

