پاکستان سے 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد زائرین مسجد نبوی آئے

مسجد نبویؐ کی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پاکستان سے 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد زائرین نے مسجد نبویؐ آمد ہوئی ہے .

مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق اسلامی سال کے پہلی سہ ماہی دنیا بھر سے 14 لاکھ 86 ہزار 880 سے زائد زائرین مسجد نبویؐ پہنچے جن میں موجودہ عمرہ سیزن کے دوران سب سے زیادہ آنے والے عمرہ زائرین کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔ ان کی تعداد 4 لاکھ 49 ہزار696 ریکارڈ کی گئی پاکستان سے 2 لاکھ 87 ہزار 793، انڈیا سے ایک لاکھ 79 ہزار 52، عراق سے ایک لاکھ 22 ہزار557 جبکہ بنگلہ دیش سے 76 ہزار940 عمرہ زائرین آچکے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں