پاکستان قونصلیٹ ٹورنٹو میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد


پاکستان قونصلیٹ ٹورنٹو میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا.تقریب کاآغازقرآن پاک کی تلاوت سے کیاگیا.مفتی وقار احمد مدنی نے قرآن پاک کی تلاوت کی۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کایوم کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام قونصل جنرل خلیل احمد باجوہ نے پڑھ کرسنایا.اس موقع پر قونصل جنرل خلیل احمد باجوہ نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا بی جے پی کی حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں سے ان کی آزادی کاحق قطعی طورپر نہیں چھین سکتی.کشمیریوں کی قربانیاں‌رائیگاں نہیں جائینگی ایک دن کشمیری اپنی آزادی کی جنگ ضرورجیت کرآزادی کاپرچم بلندکرینگے اورانہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق مل کر رہے گا. وزیر اعظم پاکستان محمد شہبازشریف کا کشمیر ڈے کے موقع پر خصوصی پیغام ٹریڈ قونصل التمش جنجوہ نے پڑھا، اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا پیغام نائب قونصل جنرل مسز سندس علی خان نے پڑھ کرسنایا۔ تقریب میں ناصرکاہلو ,قونصلرحسن علی سمیت کمیونٹی کے بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں