اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) امریکی حکومت نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئےسیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔امریکی سفارتخانے کے مطابق ملک میں ممکنہ مظاہروں کے پیش نظر امریکی عملے کی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 مارچ کو ملک بھر میں ممکنہ احتجاج کے باعث امریکی اہلکاروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق پاکستان میں موجود امریکی شہری بڑے اجتماعات اور ہجوم سے دور رہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی شہری مقامی میڈیا پر نظر رکھیں اور اپنی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں۔امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر خود کو نمایاں نہ کریں اور ہر وقت اپنی شناختی دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں۔

