پاکستان میں پہلی والی بال لیگ کے انعقادسےکھلاڑیوں کو مالی طور پر مستحکم کریں گے:چوہدری محمد یعقوب

لاہور( رپورٹ:محمد اقبال ہارپر) پاکستان میں والی بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس ٹیلنٹ کو گروم کرنے کیلۓ بہت سے پراجیکٹ کا أغاذ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں پہلی بار والی بال کے کھیل کے فروغ کیلۓ والی بال لیگ شروع کرنے جا رہے ہیں جس میں شائقین نیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔انٹرنیشنل سطح کی اس لیگ میں والی بال کا ٹیلنٹ نہ صرف متعارف ہو گا بلکہ یہ لیگ کھلاڑیوں کو مالی طور پر مستحکم کرنے میں بھی فائدہ مند ثابت ہو گی۔یہ لیگ مستقل بنیادوں پر کروائی جاۓ گی ان خیالات کا اظہار پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین اور سابق آئی جی پولیس چوہدری محمد یعقوب نے پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر کی قیادت میں سیکرٹری محمد بابر،سیکرٹری فنانس عبدالقیوم پر مشتمل وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ کیا۔چوہدری محمد یعقوب نے والی بال لیگ کے حوالے سے بتایا کہ انشاء اللہ اس سال دسمبر میں یہ لیگ شروع یو گی اور تقریبا تین ہفتے جاری رہےگی۔

15 دسمبرسےشروع ہونے والی لیگ میں شہروں کے ناموں سے 6 ٹیمیں شامل ہوں گی،ہر ٹیم دو انٹرنیشنل کھلاڑی کھلا سکے گی۔

انٹرنیشنل مقابلوں میں شاندار کارکردگی سےپاکستان میں کھیل کا مورال بلند ہوا ہے۔کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیل چین اور ایران بھی بھجوائیں گے۔

بیک اپ کے طور پر جونیئر کھلاڑیوں کو ٹرینڈ کر رہے ہیں،کوچ سعید احمد کی زیگرانی جونئیر ٹیم انٹرنیشنل سطح پر شاندار پرفارمنس دے رہی ہے۔

پی ایس بی کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ کے اخراجات کے ساتھ قومی ٹیم کے غیر ملکی دوروں میں بھی تھوڑا بہت شیئر کرے توبہت آسانی ہو جاۓ گی۔

قومی ٹیموں کے غیر ملکی دوروں کیلۓ پاکستان اسپورٹس بورڈ این او سی دینے کے طویل اور تکلیف دہ پراسس کو آسان بناۓ۔

والی بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ریجنل کیمپس لگیں گے ہر ریجنل کیمپ میں 20 کھلاڑی ٹریننگ کریں گے۔


فرنچائز کی طرزپر 6 شہروں کے ناموں سے چھ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جن کے ڈبل لیگ کی بنیاد ہر میچز ہوں گے۔ہر ٹیم دو انٹرنیشنل کھلاڑی ایک وقت میں کھلا سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس لیگ سے کھلاڑیو ں کیلۓ نئی راہیں کھلیں گی۔پاکستان اس وقت ایشیاء میں پانچویں نمبر پر اور چیلنج کپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔اسوقت ہماری سینئر اور جونئر ٹیم میں ٹاپ کلاس کھلاڑی شامل ہیں۔حالیہ انٹر نیشنل مقابلوں میں جونئر ٹیم نے شاندار پرفارمنس دی یے اور پاکستان نے آئیندہ جونئر انڈر 18 ورلڈ کپ کیلۓ کوالیفائی کر لیا ہے بعد میں انڈر 19 کیلۓ پروموٹ ہو جائیں گے۔جونئر ٹیم کے کوچ سعید احمد نے کھلاڑیوں کی بھرپور ٹریننگ کی جس کی بدولت جونیر ٹیم انٹرنیشنل مقابلوں میں شاندار پرفارمنس دے رہی ہے۔ورلڈ کپ کیلۓ کوالیفائی کرنا ایک اعزاز سے کم نہیں۔پاکستان میں والی بال کے ٹیلنٹ کی تلاش کے حوالے سے پوچھے گۓ سوال کے جواب میں چوہدری محمد یعقوب نے بتایا کہ ہم ملک بھر میں ریجنل کی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام دوبارہ شروع کر رہے ہیں ہر ریجن میں 20 کھلاڑی ریجنل کیمپ میں شریک ہوں گے ہر ریجن کا اپنا ٹریننگ کیمپ ہو گا اس کے بعد انٹر ریجنز مقابلے کرواۓ جائیں گے۔ان مقابلوں کے اختتام پر منتخب کردہ کھلاڑیوں کوقومی ٹیم کی تیاری کیلۓ قومی تربیتی کیمپ میں شامل کیا جاۓ گا۔ٹریننگ کیمپس کے اخراجات کے حوالے سے پوچھے گۓ سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم فی الحال دستیاب سپانسرز کے ذریعے اخراجات پورے کر رہے ہیں۔لیکن اگر پاکستان اسپورٹس بورڈ ہمارے تربیتی کیمپوں کے اخراجات،کھلاڑیوں کی رہائش و کھانے پینے کا اخراجات کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے غیر ملکی دوروں کے اخراجات میں اگر تھوڑا بہت شیئر کر دیا کرے تو ہمارے لیۓ بہت آسانی ہو جاۓ گی۔دوسری طرف پاکستان اسپورٹس بورڈ سے یہ بھی ہماری گزارش ہے کہ قومی ٹیموں کے غیر ملکی دوروں کیلۓ این او سی جاری کرنے کے ایک طویل اور تکلیف دہ پراسس کو آسان کرے۔پوری دنیا میں قومی ٹیموں کو این او سی دینے کے حوالے سے ایسا کوئی قانون نہیں ہے۔ باقی ہم اپنے کھلاڑیوں کو تمام تر سہولتوں کی فراہمی کیلۓ ہمہ وقت کوشاں ہیں۔اس وقت پاکستان والی بال ٹیم کی انٹرنیشنل سطح پر صورت حال بہت بہتر ہے ہم نے غیر ملکی کوچ 5 ہزار ڈالر ماہانہ پر رکھا تھا حالیہ انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان نے کوریا جیسی والی بال کی مضبوط ٹیم کو شکست دی تو کوریا کی والی بال فیڈریشن نے یہی ہمارے کوچ کو ڈبل معاوضے پر اور دیگر سہولتوں کا لالچ دے کے ہائر کر لیا۔کیونکہ ہم اتنا زیادہ معاوضہ نہیں دے سکتے۔اسی لیۓ اب ہم ساتھ ساتھ پاکستانی کوچز کو بھی ٹرینڈ کر رہے الحمداللہ اس وقت ہمارے پاس آٹھ کے قریب کوالیفائید کوچز کا پینل ہے۔اور سب سے اہم ویڈیو انالسٹس بھی تیار کیے ہیں جو ہائی ایجوکیشن کے علاوہ آئی ٹی شعبہ کے بھی ماہر ہیں جو ہر کھلاڑی کی پرفارمنس کو مانیٹر کریں گے اور ان کی رپورٹ کی روشنی میں کوچز کھلاڑیوں کی بھرپور تربیت اور رہنمائی کر سکیں گے۔ ہم نے اپنے کوچز کی ٹیم جو تیار کی ہے وہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں کھلاڑیوں کی بھرپور تربیت کریں گے۔چوہدری محمد یعقوب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان والی بال کا کھیل ترقی کی جانب چل پڑا ہے انشاء اللہ اب کھلاڑیوں کی بھرپور پرفارمنس کی صورت میں قوم کو خوشخبریاں ملیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح ویمن ٹیم کی بھی تیاری کی جاۓ گی۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمد یعقوب نے بتایا کہ ورلڈ والی بال فیڈریشن کا اگلا اجلاس پرتگال میں ہو رہا ہے اجلاس میں یہ مسٔلہ ضرور اٹھاؤں گا کہ ایشئین گیمز کی پرفارمنس کو ورلڈ رینکنگ میں شامل کیا جاۓ اس سے ہمارے کھلاڑیوں کی رینکنگ بہتر ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں