آسٹریلین سینٹر ماریہ ویمواکینو نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں 400 افراد کو شہید کیا گیا.26 نومبر کو، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد میں رات کے وقت غیر مسلح اور پرامن پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف ایک آپریشن شروع کیا، جسے “قتل عام” قرار دیا جا رہا ہے۔ تقریباً 1 لاکھ پی ٹی آئی حامی انتخابی دھاندلی کے خلاف جوابدہی، سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی بحالی، اور پاکستان میں آمرانہ ترامیم اور فوجی مداخلت کو ختم کرنے کے مطالبے کیلئے احتجاج کر رہے تھے۔
ماریہ ویمواکینو نے مزید کہاکہ سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائیں اور حد سے زیادہ طاقت استعمال کی، جس سے غیر سرکاری ذرائع کے مطابق 400 سے زیادہ افراد ہلاک اور بے شمار زخمی ہوئے۔
ان کاکہناتھا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال اپریل 2022 میں سابق وزیراعظم عمران خان کی برطرفی اور نومبر 2022 میں ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سے بحرانی کیفیت میں ہے۔ عمران خان کو “سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے الزامات” کے تحت جیل میں رکھا گیا ہے، جبکہ فوجی قیادت والی حکومت عوام کے اختلاف کو دبانے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں پر منظم کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔
ماریہ ویمواکینو نے مزیدکہاکہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو اس کے انتخابی نشان (بلّا) سے محروم کرنے کی کوششوں کے باوجود، انہوں نے شاندار کامیابی حاصل کی، جو عوامی حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آسٹریلیا کے شہر کورویل میں موجود پاکستانی نژاد کمیونٹی نے پاکستان میں جمہوریت کی خراب صورتحال پر ایک بار پھر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔ آسٹریلیا میں پی ٹی آئی کے عہدیداران نے اس پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاستی جبر کی مذمت کرے، جس نے اسلام آباد قتل عام کو جنم دیا اور جمہوریت کی بحالی پر زور دے۔