پاکستان نیشنل تائیکوانڈو ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

لاہور (بیورو رپورٹ ) پاکستان نیشنل تائیکوانڈو ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی جہاں وہ شارجہ میں ہونے والے 11ویں شارجہ انٹرنیشنل تائیکوانڈو ٹریننگ کیمپ میں شرکت کر ے گی جو 5 فروری تک جاری رہے گا۔ اس تربیتی کیمپ میں روس، سعودی عرب، قازقستان، یوکرین، متحدہ عرب امارات اور ازبکستان سمیت مختلف ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں، جبکہ مزید ممالک کی شرکت بھی متوقع ہے۔

کیمپ کے دوران پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سی ای او عمر سعید نے شارجہ اسپورٹس کلب کے انفرادی کھیلوں کے چیئرمین انجینئر سلیمان عبد الرحمن الحجّی اور کوچ عبداللہ حاتم سے ملاقات کی۔ عمر سعید نے پاکستان نیشنل ٹیم کے لیے ان کی مسلسل حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پاکستان تیکوانڈو فیڈریشن کے انچارج انٹرنیشنل افیئرز محمد اشفاق بھی موجود تھے۔

11ویں شارجہ انٹرنیشنل تائیکوانڈو ٹریننگ کیمپ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے، اعلیٰ سطح کی تربیتی سیشنز میں حصہ لینے اور اس کھیل میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں