پاکستان نے تھائی لینڈ کو کرکٹ کا سبق یاد دلا دیا

لاہور: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی۔ پہلے وارم اپ میچ میں تھائی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی.پاکستان نے5 ۔18 اوورز میں 79 رنز بنا کر میچ جیت لیا .

پاکستانی اوپننگ جوڑی گل فیروزہ نے 28 جبکہ شوال ذوالفقار نے 16 رنز بنائے عالیہ ریاض اور سدرہ امین نے 14 ۔ 14 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ منیبہ علی ایک رنز بنا سکیں تھائی لینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 28.2 اوورز میں 78 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔ پاکستان کی نشرہ سندھو نے 11 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

ڈیانا بیگ نے 11 رنز دے کر 2 اور رامین شمیم نے 5 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھجوایا .تھائی لینڈ کی بلے باز پھنیٹہ مایا (Phannita Maya) 26 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں