ہانگ کانگ (ایجنسیاں)پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کویت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔
کپتان عباس آفریدی نے جارحانہ 52 رنز کی اننگز کھیلی،عبدالصمد نے 42 اور خواجہ نافع نے 22 رنز کا اضافہ کیا۔
جواب میں کویت کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے ٹِک نہ سکی اور 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔
اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے ایک بار پھر ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ کھلاڑیوں اور شائقین نے ٹیم کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

