لاہور: (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے وکٹ کیپر سدرہ نواز کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فاطمہ ثناء نے ٹیم کی ساتھی کھلاڑی اور نئی نویلی دلہن سدرہ نواز کی دلہن بنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرہ نواز نے حال ہی میں لاہور میں کرکٹ ٹیم کے منیجر غیاث خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنی زندگی کا نیا آغاز کیا ہے۔ ان کی شادی اور رخصتی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

