ہم، جاوید گجر (صدر پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا)، طاہر راؤ (جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا)، دیگر عہدیداران اور تمام کارکنان، پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو 12 اپریل 2025 کے کامیاب انٹرا پارٹی انتخابات پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ہم چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی کی قیادت کے لیے دوبارہ منتخب ہونے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ آپ کی متحرک اور جرات مند قیادت نے پاکستان پیپلز پارٹی کو نئی سیاسی بلندیوں تک پہنچایا ہے اور نوجوان نسل کو امید، نظریہ اور قیادت کا راستہ دکھایا ہے۔
اسی طرح ہم جناب ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، جناب ندیم افضل چن کو سیکرٹری اطلاعات، اور محترمہ آمنہ پیراچہ خان کو سیکرٹری فنانس منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ قیادت تجربہ، عزم اور پارٹی کے مشن سے سچی وابستگی کی مظہر ہے۔
انٹرا پارٹی انتخابات کا کامیاب انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد جماعت ہے جو حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہر سطح پر عوامی رائے کا احترام کرتی ہے۔ یہ روایت محترم شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، اور اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کا تسلسل ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہم پارٹی کی مرکزی قیادت کے شانہ بشانہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہم پاکستان میں جمہوریت کے فروغ، آئین کی بالادستی، اور بالخصوص غریب، مظلوم اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ہم پرامید ہیں کہ نئی قیادت پارٹی کو مزید فعال، مربوط اور مضبوط بنائے گی اور ملک میں ایک ترقی پسند، مساوات پر مبنی اور خوشحال معاشرے کے قیام کی جدوجہد کو کامیابی سے آگے بڑھائے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی زندہ باد
جمہوریت پائندہ باد
عوامی راج قائم رہے گا

