پاکستان کی افغانستان میں ایئراسٹرائیکس، خوارج کے 7 مراکز تباہ، 80 سے زائد ہلاکتیں

اسلام آباد/کابل (آئی ایس پی آر)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے گزشتہ رات افغانستان میں انٹیلی جنس بیسڈ ایئراسٹرائیکس کیں جن میں فتنہ الخوارج کے 7 مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں 80 سے زائد خوارجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق فضائی کارروائیاں افغانستان کے تین صوبوں ننگرہار، پکتیکا اور خوست میں کی گئیں۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ننگرہار میں 4، خوست میں ایک جبکہ پکتیکا میں بھی ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ تباہ کیے گئے مراکز میں نیا مرکز نمبر ایک ننگرہار، نیا مرکز نمبر دو ننگرہار، خارجی مولوی عباس مرکز خوست اور خارجی اسلام مرکز ننگرہار شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق خارجی ابراہیم مرکز ننگرہار، خارجی ملا رہبر مرکز پکتیکا اور خارجی مخلص یار مرکز پکتیکا بھی ان اہداف میں شامل تھے جنہیں کارروائی کے دوران تباہ کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کا مقصد سرحد پار دہشت گردی میں ملوث عناصر کو نشانہ بنانا تھا۔