اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئےپہلی امدادی کھیپ این ڈی ایم اے نےیانگون ایئرپورٹ پرمتعلقہ احکام کے حوالے کردی ہے.یانگون ایئرپورٹ پر 35 ٹن امدادی سامان میانمار حکام کے حوالے کیا گیا .میانمار میں پاکستانی سفیر نے یانگون کے وزیر اعلیٰ کو امداد حوالے کی.

یانگون کے وزیر اعلیٰ نے فوری امداد کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا.امدادی سامان میں تیار کھانا، کمبل، ترپالیں، خیمے، ادوایات اور پانی کے ماڈیولز شامل ہیں .این ڈی ایم اے وزیراعظم کی ہدایت پر 70 ٹن امدادی سامان میانمار بھجوا رہا ہے.
–

