پاکپتن(نامہ نگار خصوصی) پاکپتن ایک گاؤں میں چھاپے کے دوران طلاق یافتہ خاتون کو تھپڑ مارنے والےاے ایس آئی اعجاز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سسرالیوںکے ایماپرطلاق یافتہ خاتون سے گھرخالی کروانے کیلئے پہنچنے والے اے ایس آئی ملک اعجاز نے خاتون کوبچوں کے سامنے تشددکانشانہ بنایا اور گالیاں بھی دیں اس دوران بچے بےبسی کے عالم میںروتے رہے.
ترجمان پولیس کے مطابق پاکپتن میں چوکی فرید کوٹ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ملک اعجاز نے نواحی گاؤں میں چھاپے کے دوران خاتون کو تھپڑ مارا تھا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اے ایس آئی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی پی او پاکپتن کاکہناتھا کہ وائرل ویڈیو میں اعجاز ASIمقدمے میں مطلوب خاتون کو گرفتار کرنے گیا اور اس کو تھپڑ مارے جس کی کوئی قانون اجازت نہیں دیتا۔ ہم نے فوراً ایکشن لے کر ASIکو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے.ہم اس کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے اور پولیس کے محکمے میںموجودکالی بھیڑوں کونہیں چھوڑینگے.

