پاک بھارت میچ سےقبل وکٹ کا رویہ منتظمین کیلئے پریشان کن

نیویارک: نیویارک اسٹیڈیم کی ڈراپ ان پچ اور اس کا رویہ پاکستان بھارت میچ سے قبل منتظمین کو پریشان کررہا ہے۔ آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ سے پچ کی ٹرے پہلے فلوریڈا پہنچی اور پھر اسے نساو اسٹیڈیم میں نصب کیا گیا لین پچ پر ہونے والے ابتدائی دونوں میچ لو اسکورنگ رہے۔بھارت نے آئرلینڈ کو 8وکٹ سے ہرانے کے بعد کپتان روہت شرما نے کہا کہ پاکستان کیخلاف میچ میں پچ کیا ہوگی اس کا اندازہ نہیں، نیویارک میں پچ دوسری بیٹنگ میں بھی مشکل ہے لیکن ہمیں اس میچ کیلئے اچھی تیاری کونا ہوگی پاکستان کے خلاف میچ میں ہمیں ایک ٹیم کی طرح کھیلنا ہوگا ۔مائیکل وان اور مکی آرتھر سمیت کئی ماہرین پچ پر تنقید کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں