پاک فوج غزہ جانے کو تیار، اسرائیل کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی: انڈین میڈیا

راولپنڈی:(خصوصی رپورٹ) پاکستانی فوج غزہ جانے کی تیاری کر رہی ہے۔ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے مظلوم فلسطینیوں کو بچانے کیلئے دنیا کے سب سے بڑے ظالم کا روکنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ میں پاک فوج کی غزہ میں تعیناتی اسرائیل کیلئے خطرے کی گھنٹی اور مستقبل میں عالمی طاقت کے نقشے میں تبدیلی کا اعلان ہے۔

نیوز چینل”نیوز 18 ” نے خبر دی ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر اسرائیل میں پاکستانی فوج کی تعیناتی چاہتے ہیں۔

انڈین نیوز چینل کا کہنا ہے کہ جنرل سید عاصم منیر کی صرف یہ خواہش نہیں ، بلکہ وہ اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پوری دنیا کے دورے کر رہے ہیں۔

اس کیلئے وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے تعاون کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔ کیونکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کو مظلوم اور معصوم فلسطینی بچوں پر اسرائیل کی بربریت اور ظلم قبول نہیں ہے۔

ایسے میں اگر اسرائیل کیخلاف میدان میں آنے والا اور کوئی نہیں بلکہ جوہری طاقت پاکستان ہو تو پھر صہیونیوں اور بھارت دونوں کا مستقبل خوفناک ہوگا۔
کیونکہ یہی اسرائیل ہی ہے جو برسوں سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھانے کیلئے انڈیا کو انتہائی مہلک اسلحہ فراہم کرتا آ رہا ہے۔

یہ اسرائیلی پیلٹ گنز ہی ہیں جنہوں نے مظلوم کشمیریوں کے چہروں کو داغا ہے۔ اب ان ہی مظالم کا بدلہ لینے کیلئے جنرل سید عاصم منیر دنیا بھر میں لابنگ کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی فوج ابتدائی طور پر غزہ میں متاثرین کی امداد کیلئے جائے گی۔ اس مقصد کیلئے پاکستان کو سعودی عرب کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔

انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پاک فوج آہستہ آہستہ غزہ میں اپنے قدم جما لے گی۔ اگر ایسا ہوا تو غزہ میں پاکستانی فوج کی موجودگی اسرائیل کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

بھارتی میڈیا نے واویلا کیا کہ اس سے قبل کے اس اقدام کی نوبت آئے پاک فوج کو اس اقدام سے روکا جائے۔

لیکن بھارتی میڈیاجتنا مرضی رو لے، پاکستانی فوج کو غزہ میں ہونے والے ہر ظلم کا احساس ہے۔

انڈین میڈیا کی یہ خبر ثابت کرتی ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاکہ غزہ میں جاری مظالم کو روکا جا سکے ۔

تاہم انڈین میڈیا میں وائرل اس خبر کی تصدیق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں